صحت

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے اور 47 متاثرہ طلبہ کی پاکستان نرسنگ کونسل میں رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس سے طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کی راہ ہموار ہو گئی۔

ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال

ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال

سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر طبی خدمات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج مؤخر کرتے ہوئے مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا عندیہ دیا۔

انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن

انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیکہ کاری کی کوریج اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے، فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعدد پولیو ٹیمیں بھی تبدیل کر دیں۔

بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ

بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے ملاقات کرکے چمن اور ڈیرہ بگٹی میں پولیو کی صورتحال، بوسٹر ڈوز مہم اور معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے اور ہر اہل بچے تک معیاری ویکسینیشن کی رسائی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی

بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی

ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 30 ہزار 670 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، جبکہ اس مقصد کے لیے تقریباً 2 ہزار 700 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم (DHIS) اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) ماڈیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام سے طبی سہولیات، ادویات، عملے کی حاضری اور صحت مراکز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔

کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز

کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز

کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالوں کے سربراہان صحت کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کانفرنس میں شفافیت، احتساب، مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی، حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بنیادی صحت کی سہولیات، جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے صحت کی خدمات، عوامی رسائی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ

حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ

حکومتِ بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت ہر ماہ 25 کارنیا فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ٹرانسپلانٹ، ادویات اور ایک سال تک فالو اَپ کے تمام اخراجات بھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔

بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح، بیماریوں کی نگرانی میں بہتری کا عزم

بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح، بیماریوں کی نگرانی میں بہتری کا عزم

بلوچستان میں مویشیوں کی صحت کی نگرانی کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ نظام بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور ویٹرنری خدمات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

نوآباد نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال ہوگا

نوآباد نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال ہوگا

حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا، جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو جدید طبی سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آئیں گی۔ منصوبے کا مقصد عوام کو معیاری علاج، وقت کی بچت اور بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

جھالاوان فیسٹیول 2026 میں بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء کا مصنوعی ذہانت پر مبنی برین ٹیومر ڈیٹیکشن پروجیکٹ پیش

جھالاوان فیسٹیول 2026 میں بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء کا مصنوعی ذہانت پر مبنی برین ٹیومر ڈیٹیکشن پروجیکٹ پیش

جھالاوان فیسٹیول 2026 کے دوران بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء و طالبات نے مصنوعی ذہانت پر مبنی “برین ٹیومر ڈیٹیکشن یو سنگ اے آئی بیسڈ وی جی جی 16” منصوبہ پیش کیا۔ یہ جدید سسٹم ایم آر آئی اسکین کے ذریعے 95.21 فیصد درستگی کے ساتھ برین ٹیومر کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین نے اس منصوبے کو صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام

ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام

4 فروری کو دنیا بھر میں ورلڈ کینسر ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کینسر سے متعلق آگاہی، ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج کی حوصلہ افزائی ہے۔ سال 2026 کے لیے مہم کا مرکزی موضوع "United by Unique" رکھا گیا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہر مریض کا سفر منفرد ہے، مگر کینسر کے خلاف جدوجہد میں ہم سب متحد ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس میں دیہی اور دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات، کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا، جبکہ صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

جم کے بغیر صحت مند رہیں: روزمرہ زندگی میں آسان ورزشیں

جم کے بغیر صحت مند رہیں: روزمرہ زندگی میں آسان ورزشیں

مصروف زندگی میں ہر کسی کے لیے جم جانا ممکن نہیں، لیکن صحت مند رہنے کے لیے یہ ضروری بھی نہیں۔ روزمرہ روٹین میں 10 سے 15 منٹ کی چھوٹی ورزشیں شامل کر کے دل کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے، وزن قابو میں رکھا جا سکتا ہے اور ذہنی سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق معمولی مگر مستقل جسمانی سرگرمی صحت مند زندگی کے لیے کافی ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ علاج زخمی افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ صحت نے ڈاکٹرز اور سیکیورٹی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

نِپاہ وائرس: ایک مہلک زونوٹک خطرہ اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال

نِپاہ وائرس: ایک مہلک زونوٹک خطرہ اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال

نِپاہ وائرس ایک نہایت خطرناک زونوٹک وائرس ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہو سکتی ہے اور تاحال اس کی کوئی ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں۔ وائرس زیادہ تر پھل کھانے والی چیڑیوں سے پھیلتا ہے اور قریبی انسانی رابطے سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جنوری 2026 میں بھارت میں چند کیسز سامنے آئے جنہیں کنٹرول کر لیا گیا ہے، جبکہ پاکستان میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور خطرہ انتہائی کم ہے۔

بی ایچ سی سی کے زیرِ اہتمام مریضوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیشن، نجی لیبارٹریوں اور پیتھالوجسٹس کی شرکت

بی ایچ سی سی کے زیرِ اہتمام مریضوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیشن، نجی لیبارٹریوں اور پیتھالوجسٹس کی شرکت

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی) کے کلینیکل گورننس اینڈ اسٹینڈرڈز فریم ورک ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام نجی اسپتالوں کی لیبارٹریوں اور پریکٹس کرنے والے پیتھالوجسٹس کے لیے اہم مریض حفاظتی شعبہ جات (Key Patient Safety Areas – KPSA) پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن بی ایچ سی سی کے ہیڈ آفس، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ آگاہی سیشن میں پندرہ (15) مختلف ہیلتھ کیئر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد کلینیکل گورننس، کوالٹی اشورنس، مریضوں کے تحفظ اور مقررہ ہیلتھ کیئر معیارات کی پاسداری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء کو ریگولیٹری تقاضوں، معیاری عملی طریقۂ کار (Standard Operating Procedures) اور معیاری اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تاکہ محفوظ، درست اور قابلِ اعتماد تشخیصی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے، معیار بندی کو فروغ دینے اور مریض مرکز لیبارٹری خدمات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ بی ایچ سی سی کے مطابق، معیاری، جوابدہ اور مریض دوست صحت کی سہولیات کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں خاموش مگر مؤثر انقلاب

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں خاموش مگر مؤثر انقلاب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں محکمہ صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقریباً 3000 ڈاکٹرز کی بھرتی اور 164 بیسک ہیلتھ یونٹس کو فعال کر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت صحت کے شعبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔