تازہ ترین

حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ مئی تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خاتمے اور ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فش ہاربر کی بحالی سے مقامی معیشت کو فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 10 مارچ کو ہونے والی ری پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، شفافیت اور غیر جانبدار انتخابی عملے کی تعیناتی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے مؤثر نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ پر زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کی مہم تیز

کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کی مہم تیز

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لیگیسی کچرے کو ہٹانے کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ دو لاکھ ٹن پرانے کچرے کے خاتمے کے لیے مہم کو تیز کرنے اور شفاف نظام کے تحت کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

بلوچستان بھر کے اسکولوں میں شجرکاری مہم کا آغاز

بلوچستان بھر کے اسکولوں میں شجرکاری مہم کا آغاز

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے 10 سے 20 فروری 2026 تک صوبے کے تمام اضلاع میں شجرکاری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد اسکولوں میں سرسبز ماحول کو فروغ دینا اور طلبہ میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنا ہے۔ ضلعی تعلیمی افسران، ڈپٹی کمشنرز اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو مؤثر انداز میں نافذ کریں تاکہ تعلیمی اداروں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ اقدام حکومت بلوچستان کے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب میں جینڈر، سیاست اور خواتین کے حقوق پر ایک روزہ تربیتی سیشن

کوئٹہ پریس کلب میں جینڈر، سیاست اور خواتین کے حقوق پر ایک روزہ تربیتی سیشن

کوئٹہ پریس کلب میں ہارڈ بلوچستان کی جانب سے صحافیوں کے لیے جینڈر، سیاست اور خواتین کے حقوق کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن میں مقامی حکومت میں خواتین کے کردار، ذمہ دارانہ صحافت اور ڈیجیٹل ٹولز کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا۔ سینئر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت نچلی سطح پر مثبت تبدیلی لا سکتی ہے اور صحافیوں کا کردار سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ انگیز عناصر کو دوٹوک پیغام، آپریشن ردّ الفتنة کا دفاع

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ انگیز عناصر کو دوٹوک پیغام، آپریشن ردّ الفتنة کا دفاع

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ردّ الفتنة بلوچستان میں خونریزی اور بدامنی پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ انہوں نے بی ایل اے کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اپنی سلامتی، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

کوئٹہ میں آبی بحران سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر اہم پیش رفت

کوئٹہ میں آبی بحران سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر اہم پیش رفت

کوئٹہ میں پانی کی قلت اور زیرِ زمین پانی کی گرتی سطح سے نمٹنے کے لیے واٹر سیکیورٹی ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے، جدید آبپاشی نظام اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے بھر کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے 6 ارب روپے مالیت کا رمضان پیکج دیا جا رہا ہے۔ پیکج کی تقسیم تمام اضلاع میں آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے شفاف انداز میں کی جائے گی، جبکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سینار کینسر ہسپتال میں ورلڈ کینسر آگاہی ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام

سینار کینسر ہسپتال میں ورلڈ کینسر آگاہی ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام

کوئٹہ میں سینار کینسر ہسپتال کے زیرِ اہتمام 4 فروری کو ورلڈ کینسر آگاہی ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر کینسر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ورلڈ کینسر ڈے ہر سال 4 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس مرض کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔ سال 2026 کے لیے اس دن کا تھیم “United by Unique” مقرر کیا گیا ہے، جس کا مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ ہر کینسر مریض کی جدوجہد منفرد ہوتی ہے، لیکن ہم سب اس بیماری کے خلاف متحد ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق اگر کینسر کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہو جائے تو علاج کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ عام علامات میں جسم کے کسی حصے میں بغیر درد کی بڑھتی ہوئی گلٹی، بلاوجہ وزن میں کمی، مستقل تھکاوٹ، کھانسی یا پاخانے کے ساتھ خون آنا اور آواز کا بیٹھ جانا شامل ہیں۔ تقریب کے دوران ماہرین نے کینسر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق تمباکو نوشی سے پرہیز، متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور وقتاً فوقتاً طبی معائنہ کینسر کے خطرے کو 30 سے 50 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کینسر دنیا بھر میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، تاہم بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کینسر سے جڑے خوف اور غلط فہمیوں کو ترک کر کے فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ کینسر اب لاعلاج بیماری نہیں رہی، بشرطیکہ اس کی تشخیص وقت پر ہو جائے۔

بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں کا اعلان

بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں کا اعلان

بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی چار ہزار آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق بھرتیاں خالص میرٹ اور شفاف نظام کے تحت کی جائیں گی۔

یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات، ریلیاں اور آگاہی پروگرام منعقد ہوں گے، جبکہ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

علی مدد جتک صوبائی وزیر داخلہ مقرر

علی مدد جتک صوبائی وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ان سے حلف لیا، جس میں اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

آواران میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

آواران میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع آواران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا انجینئر فیاض احمد نے دورہ کیا، جہاں اسکولوں میں زیرِ تعمیر عمارتوں اور بنیادی سہولیات کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ بیشتر منصوبے 90 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ حکام کے مطابق آواران میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹراما مراکز کی فعالی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت نے کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سینٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے ٹراما سینٹر کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور فوری علاج و معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹراما سینٹر کے کلینیکل نیٹ ورک کو بھی وسعت دی گئی ہے، جبکہ مطلوبہ افرادی قوت اور بجٹ سے متعلق امور پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی تکمیل کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

سرکاری املاک کی چوری میں ملوث افراد کے لیے کوئٹہ پولیس کی سخت وارننگ، 48 گھنٹے کی مہلت

سرکاری املاک کی چوری میں ملوث افراد کے لیے کوئٹہ پولیس کی سخت وارننگ، 48 گھنٹے کی مہلت

کوئٹہ پولیس نے دہشت گرد حملے کے دوران سرکاری تحویل میں موجود گاڑیوں اور دیگر املاک کی چوری میں ملوث افراد کو سخت وارننگ دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر سامان واپس کرنے کی مہلت دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔