بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی سرویلنس کے ذریعے کی جائے گی۔
کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس 9 اور 10 محرم کو معطل رہے گی اور جلوسوں کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا۔
جلوس نمازِ جمعہ کے بعد امام بارگاہ ناصر العزا سے اپنے روایتی راستوں پر روانہ ہوا جبکہ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور انجمن تاجران نے مکمل تعاون فراہم کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید شبیر بلوچ قتل کیس میں عدالتی فیصلے سے حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر تشدد اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر دہشت گردی کے سہولت کار ہیں۔
بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تعاون سے پی ایس ای اے سے متعلق ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کو تحفظ، جوابدہی اور اخلاقی طرز عمل کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔
تربیت میں صنفی بنیاد پر تشدد، شکایات کے نظام اور متاثرہ افراد پر مرکوز حکمت عملیوں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔
حکومت بلوچستان نے تجویز دی ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع کے لیے مختص باقی ماندہ وسائل کو انفرادی گھروں کے بجائے سڑکوں، آبنوشی، تعلیم اور صحت سمیت عوامی انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کیا جائے۔
پلاننگ کمیشن نے اصولی طور پر اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ ڈونر ایجنسی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
زرعی تحقیقاتی ادارہ بلوچستان (اے آر آئی) کوئٹہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایکٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے غذائی فضلے کو نامیاتی کھاد میں تبدیل کرنے سے متعلق تربیتی سیشن منعقد ہوا۔
ڈاکٹر قاسم کاکڑ، خورشید اقبال، آصف زہری، عبدالرسول اور ڈاکٹر ہدایت اللہ کاکڑ نے پائیدار زراعت اور ماحول دوست فضلہ انتظامی طریقوں کی اہمیت اجاگر کی
کوئٹہ میں 7 محرم الحرام کا مرکزی علم، تعزیہ اور ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ کلان ہزارہ سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا میں اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی نافذ رہی۔
کراچی میں چین کے قونصل خانے کے تعاون سے گوادر کے اہم شاہراہوں، چوراہوں اور عوامی مقامات پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔
اس منصوبے سے رات کے وقت آمد و رفت میں آسانی، شہری سہولیات میں بہتری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
سنٹر آف ایکسیلنس کے زیرِ اہتمام کانفرنس میں نوجوانوں کی فنی تربیت، روزگار کے مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام اور جدید تربیتی کورسز نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل اور روزگار کے نئے امکانات پیدا کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات اور حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بلوچستان حکومت نے بجٹ 2026-27 میں مختلف شعبوں کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
بجٹ میں معاشی ترقی، صحت، انفراسٹرکچر، سماجی بہبود اور ڈیجیٹل گورننس کو ترجیح دی گئی ہے
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ہیٹ ویو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔
اجلاس میں عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور متعلقہ اداروں کو وارننگ سسٹم اور سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔
بجٹ میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور روزگار کے مواقع کو ترجیح دی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس دوران فرقہ وارانہ مواد، اسلحے کی نمائش اور بعض عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد روڈ پر شیشہ اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 15 دکانیں سیل اور 18 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
جامعہ بلوچستان، یو این ڈی پی اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے موسمیاتی تحفظ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی پالیسی مکالمہ منعقد کیا گیا۔
مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے، عوامی آگاہی اور مؤثر پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
بلوچستان کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ 17 جون کو صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی پیش کریں گے۔
بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 1200 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، جو سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا
گڈانی میں محکمہ ایکسائز نے پاک بحریہ کے تعاون سے خفیہ کارروائی کے دوران شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی میں 3717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت نے ضابطہ خلاف ورزی اور ہڑتال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے، جبکہ اسپتال معمول کے مطابق کھلے ہیں اور عوام کو علاج کی سہولیات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے پولیس، فورسز اور جدید نگرانی کے نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے۔