وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہنہ اُورک واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز آپریشن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مشترکہ چیک پوسٹ کے قیام، متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد اور سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا
ڈی جی ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس محمد زمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور ضبط شدہ منشیات و غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ تلف کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے محکمہ کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔
وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 10 جولائی تک ہوگا، جبکہ یکم جولائی سے نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور دیگر ٹیکس بدستور برقرار رہیں گے۔
دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے مسافر بس حادثے کے بعد حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ادارے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کے مطابق تمام متاثرین کو امداد کی فراہمی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی کے زیتون سے تیار کردہ پاکستانی پریمیئم ایکسٹرا ورجن اولیو آئل نے لندن انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن 2026 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
اس کامیابی کو پاکستان اور بلوچستان کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور خضدار میں شدید مون سون بارشوں اور ژالہ باری سے زرعی زمینیں، باغات، کھڑی فصلیں، سولر آبپاشی نظام اور متعدد مکانات متاثر ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کو کوئٹہ میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 4 جون 2005 کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دانہ سر، ضلع شیرانی میں مسافر بس حادثے میں 39 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 آبدوز کیبل میں فنی خرابی دور ہونے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور بین الاقوامی ٹریفک مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کی بین الاقوامی ٹرانزٹ صلاحیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں تک مال بردار گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے جلد کانوائے سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات میں بین الصوبائی تعاون، قومی استحکام اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
صدر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی قومی یکجہتی، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز نے نوکنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا کر 140 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز جاری رہیں گے۔
مستونگ کے علاقے دشت کمبیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی مرتضیٰ جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں، جبکہ ان کی دو کمسن بیٹیاں محفوظ رہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک کی ہدایت پر تحصیل کنگری کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات، خوراک، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے عملہ متحرک کر دیا ہے اور معمولاتِ زندگی کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں شدید گرم موسم جبکہ مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ گرد آلود طوفانوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں 26 اور 27 جون کے زلزلوں سے 110 سے 125 مکانات جزوی طور پر متاثر اور 18 سے 19 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور متاثرین میں خیمے، بستر، سولر لائٹس، گیس سلنڈر اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
زلزلوں سے متعدد کچے مکانات متاثر ہوئے، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ خوفزدہ شہریوں نے عارضی خیموں میں پناہ لے لی۔
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائی تحفظ اور پائیدار ڈیری نظام میں اونٹوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ماہرین نے اونٹنی کے دودھ کی غذائی و معاشی افادیت اجاگر کرتے ہوئے اس شعبے میں مزید تحقیق اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایف سی اور دیگر ادارے بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبے کے 6 اضلاع کو حساس اور 11 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے مؤثر نگرانی اور پیشگی اقدامات پر زور دیا گیا۔